Saturday, April 27, 2024

ارشد ندیم تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد، قوم کو آپ پر فخر ہے، آرمی چیف

ارشد ندیم تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد، قوم کو آپ پر فخر ہے، آرمی چیف
August 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ارشد ندیم تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد، قوم کو آپ پر فخر ہے۔ 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے مبارک دی، لکھا کہ شاندار ارشد ندیم، پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر شاباش!

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے ارشد ندیم کو سلام پیش کیا۔