Saturday, April 20, 2024

گرفتار ٹارگٹ کلر کا 2سیاسی کارکنوں کے قتل کا اعتراف

گرفتار ٹارگٹ کلر کا 2سیاسی کارکنوں کے قتل کا اعتراف
October 2, 2016
  کراچی(92نیوز)اورنگی ٹاون سے گرفتارہونیوالے ٹارگٹ کلر نے پیپلزپارٹی کے دوسرگرم کارکنوں کوقتل کرنیکااعتراف کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق گرفتارملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ سیاسی مخالفت کی بناء پر اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے دو کارکنوں کو قتل کیا ۔ ذوالفقار عرف چیپو نے دو ہزار بارہ میں شاہد عرف شاہین بہاری کو سیکٹرچودہ ای جبکہ اعجاز عرف مشکا کو سیکٹر ڈی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واردات کا الم ناک پہلو یہ بھی ہے کہ مقتول شاہد اور اعجاز ذوالفقار کے بچپن کے دوست تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے کہنے سب کچھ کرنا پڑتا ہے ۔