Wednesday, October 5, 2022

کرپشن کیس : شرجیل میمن اور سرکاری افسروں کی گرفتاری کا حکم

کرپشن کیس : شرجیل میمن اور سرکاری افسروں کی گرفتاری کا حکم
کراچی (92نیوز) احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات کرپشن کیس میں سابق وزیر شرجیل میمن سمیت 3 ملزموں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ کے کرپشن کیس میں سابق وزیر شرجیل میمن سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے ملزموں کو پانچ نومبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم یوسف کابورو، ذوالفقار شلوانی، انعام اکبر اورسارنگ لطیف سمیت محکمہ اطلاعات سندھ کے تیرہ افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کی جائیں۔ نیب نے بتایا کہ شرجیل میمن سمیت دیگر ملزموں نے پانچ ارب 76 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کی جائے گی۔