Saturday, September 21, 2024

اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم، کئی بھارتی فوجی زخمی

اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم، کئی بھارتی فوجی زخمی
December 13, 2022 ویب ڈیسک

ایٹانگر (92 نیوز) - بھارت اور چین ایک بار پھر بارڈر پر آمنے سامنے آگئے۔ اروناچل پردیش میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں بھارت کے متعدد فوجی زخمی ہوئے ، اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں جھڑپیں ہوئیں۔

جون 2020 میں لداخ کی وادی گلوان میں بھارت اور چینی فوجیوں کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ان جھڑپوں میں بیس بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ اس مسلح کشیدگی کے بعد دونوں فریقوں نے علاقے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کردیا تھا۔