Thursday, March 28, 2024

انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کے کومبیٹ سیشن کے دوران آرمی جوانوں نے بھر پور مہارت کا مظاہرہ کیا

انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کے کومبیٹ سیشن کے دوران آرمی جوانوں نے بھر پور مہارت کا مظاہرہ کیا
October 22, 2016
لاہور(92نیوز)انٹر نیشنل پیسز چیمپئن شپ کے کومبیٹ سیشن کے دوران آرمی جوانوں نے بھرپور مہارت کا مظاہر ہ کیا کرالنگ، ڈچ کراسنگ، جمپنگ اور فائرنگ میں  کمال پھرتی دکھائی جبکہ  چین کے جوان  چھا  گئے تفصیلات کےمطابق کومبیٹ مقابلے کے لئے آ رمی جوان کو 165 میٹر کے فاصلے میں کل گیارہ قسم کی رکاوٹوں کو عبور کرنا تھا جس میں چین اور پاکستا ن کے جوانوں نے کمال مہارت کا مظاہر ہ کیا۔ گیا رہ رکاوٹوں میں زگ زیگ ریس ، ساتھی کو اٹھا کر بھاگنا ، خاردار تاروں کے اندر سے کرالنگ کے بعد کھڈا عبور کیا جا تا ہے۔ جس کے بعد ایمنیشن باکس اٹھا کر 30 میٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے ، اس کے بعد گر نیڈ پھینک کر پانچ پش اپس اور جمپ لگا کر گن پکڑ کر 25 میٹر کے فاصلے سے پانچ پانچ فائر کیئے گئے ۔ کومبیٹ مرحلہ ایسا مشکل ترین کام تھا کہ عام فرد پچاس منٹ میں بھی نہ کرپائے لیکن چینی آ رمی جوانوں نے 50 ،51 اور 52 سیکنڈز میں بالترتیب فاصلہ طے کر کے کوبیٹ مرحلہ میں کلین سویپ کیا۔ غیر ملکی فوج کے جوانوں نے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ برطانیہ ، نیپال ، بنگلہ دیش ، کومبیٹ سیشنز میں برطانیہ ، نیپال ، سعودی عرب ، اردن اور سری لنکا کے جوانوں نے بھی خوب جان ماری لیکن وہ کوالیفائی راﺅنڈ سے آ گے نہ جا سکے ۔