Thursday, April 25, 2024

پاک فوج کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کا آغاز

پاک فوج کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کا آغاز
October 18, 2016
لاہور (92نیوز) پہلی بین الاقوامی پیسز چیمپئن شپ دوہزار سولہ کی شاندار افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی۔ اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے۔ پانچ روزہ ایونٹ میں پندرہ ممالک کی آرمی کے تین سو ستر جوان مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ paces-3   تفصیلات کے مطابق ایوب سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی پیسز چیمپین شپ دوہزار سولہ کی افتتاحی تقریب میں رینجرز بینڈ نے خوبصورت دھنیں بکھیریں جبکہ فضا میں چار ہزار کبوتر اور سینکڑوں غبارے چھوڑے گئے۔ PACES پاکستان آرمی کے دستے نے افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کیا۔ علاقائی لباس پہنے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان‘ آزاد جموں کشمیر کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ رنگا رنگ تقریب میں ثقافتی دھنوں پر غیرملکی آرمیز کے جوان بھی جھومتے رہے۔ paces-1 کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی خان نے غیرملکی ٹیموں سے ملاقات کی جبکہ سعودی عرب کے کیپٹن نے کور کمانڈر لاہور کو سعودیہ کی طرف سے شیلڈ پیش کی۔ چھے روز تک جاری رہنے والی پیسز چیمپئن شپ میں دس ممالک کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے جبکہ چار ممالک کی آرمی کی ٹیمیں بطور مبصر شریک ہیں۔ paces-6