Saturday, May 4, 2024

آرمی چیف سے سعودی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور افغان صورت حال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیرداخلہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور افغان صورت حال پر تبادلہ خیال
February 7, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیرداخلہ کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی دلچسپی کے اُمور، دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے افغان صورتحال، سرحدی انتظام اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔