Friday, April 26, 2024

آرمی چیف سے بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو اور کورونا وباء پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو اور کورونا وباء پر تبادلہ خیال
April 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انسداد پولیو اور کورونا وباء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا پاک فوج نے پولیو ویکسین تک مناسب رسائی، کوریج یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مقصد ہے۔ انسداد پولیو مہم میں متحرک کردار کا سہرا اس عمل میں شامل تمام افراد کو جاتا ہے ۔آرمی چیف نے کورونا وباء کے خلاف کامیابی حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔