Friday, April 26, 2024

آرمی چیف کا امریکی کمانڈر سینٹ کام سے رابطہ، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کا امریکی کمانڈر سینٹ کام سے رابطہ، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
July 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی کمانڈر سینٹ کام سے رابطہ ہوا جس میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کیلئے پر امید ہیں۔  

امریکی کمانڈر سینٹ کام نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ امریکی کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ہر سطح پر تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔