Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کا سٹرائیک کور ہیڈکوارٹر منگلہ کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

آرمی چیف کا سٹرائیک کور ہیڈکوارٹر منگلہ کا دورہ ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
October 3, 2016
راولپنڈی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سٹرائیک کور ہیڈکوارٹر منگلہ کا دورہ کیا  اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سٹرائیک کور ہیڈ کوارٹر منگلہ کے دورہ پر پہنچے جہاں پر جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ سٹرائیک کور منگلہ کے کور کمانڈر نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور کور کمانڈر پشاور کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن بھی موجود تھے۔