Friday, May 3, 2024

آرمی چیف کا سول ہسپتال کا دورہ ،زخمیوں کی عیادت کی

آرمی چیف کا سول ہسپتال کا دورہ ،زخمیوں کی عیادت کی
November 13, 2016
کراچی(92نیوز)آرمی چیف  جنرل راحیل شریف  سول اسپتال کراچی پہنچے ہیں ۔ آرمی چیف  نے سانحہ شاہ نورانی کے زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف  گوادر پورٹ کے افتتاح کے بعد سیدھے کراچی پہنچے ہیں۔ جہاں انہوں نے سول ہسپتال میں درگاہ شاہ بلال نورانی بم دھماکے کے  زخمیوں کی عیادت کی اور ان کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ہے ۔