Friday, May 3, 2024

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو
April 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے مشترکہ عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ سپہ سالار نے اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد سے اظہار تشکر کیا۔

زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستانی کردار کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔