Saturday, April 27, 2024

آرمی چیف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی

آرمی چیف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی
May 24, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ آرمی چیف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔ پاک سعودی تعلقات اور فوجی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔