Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈونگی اور کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کیساتھ عید گزاری

آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈونگی اور کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کیساتھ عید گزاری
May 3, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ڈونگی اور کوٹلی سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔ 

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے جوانوں کے ہمراہ نمازِعید ادا کی، جس میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں۔ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا استقبال کیا۔