Sunday, September 8, 2024

آرمی چیف کی نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر غور

آرمی چیف کی نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر غور
April 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل المدتی کثیرالجہتی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت  ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال کے سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔