Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ پاک فوج کے دو شہدا کے گھروں میں آمد، اہلخانہ سے ملاقات کی

آرمی چیف کی اہلیہ کے ہمراہ پاک فوج کے دو شہدا کے گھروں میں آمد، اہلخانہ سے ملاقات کی
May 4, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ کیپٹن محمد کاشف شہید اور کیپٹن محمد سعد بن امین شہید کے گھر آمد اور اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں۔

آرمی چیف نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، سپہ سالار نے مادر وطن کے لیے عظیم قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد رکھنا پاک فوج اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔