Thursday, March 28, 2024

آرمی چیف کا پدھر سیکٹر کا دورہ، ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ

آرمی چیف کا پدھر سیکٹر کا دورہ، ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ
April 30, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر پدھر سیکٹر کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے فرنٹ لائن دستوں کے ساتھ وقت گزارا، سپہ سالار کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے ساتھ افطار کیا۔ سپہ سالار نے مادر وطن کے دفاع کے مقدس فرض کی انجام دہی میں بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

قبل ازیں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔