راولپنڈٰی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اطراف کے علاقوں کا اہم دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار کو مجموعی صورت حال اور فارمیشن آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف چکوٹھی سیکٹر پر تعینات فوجیوں سے ملے، گفتگو کی اور وقت گزارا، اُنہوں نے جوانوں سے ملاقات میں ان کے حوصلے کو سراہا۔
ایل او سی پہنچنے پرآرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔