Thursday, April 25, 2024

آرمی چیف کا آرٹلری اسکول نوشہرہ کا دورہ، اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا

آرمی چیف کا آرٹلری اسکول نوشہرہ کا دورہ، اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرٹلری اسکول نوشہرہ کا دورہ کیا اور اسکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سپہ سالار نے تربیتی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور دیا۔ نوشہرہ آمد پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے کیا۔ آرمی چیف نے آرٹلری رجمنٹ کی سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں شرکت بھی کی۔

آرمی چیف نے اس دوران مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ "جنگی گیمنگ ایرینا بھی گئے۔ وار گیمنگ ارینا کا مقصد فرضی جنگی حالات میں تربیت، وار گیمز، مشقوں کا انعقاد ہے۔