Wednesday, May 8, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک قومی وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک قومی وزیر دفاع کی ملاقات
May 21, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ پاک، ترک تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا گیا۔