Tuesday, April 23, 2024

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے
February 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نوشکی پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزاریں گے۔

سپہ سالار کو علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹ دیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان فوجیوں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے 2 فروری کو دہشت گردانہ حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں آرمی چیف اور وزیراعظم کو جامع بریفنگ دی جائے گی اور وہ مقامی قبائلی عمائدین سے بھی بات چیت کریں گے۔