راولپنڈی (92 نیوز) - آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد جاری آپریشنل تیاریوں کی توثیق کرنا ہے، آرمی چیف نے جدید ترین وی ٹی فور ٹینکوں سے لیس مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔
آرمی چیف نے جوانوں کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، انہوں نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔
آرمی چیف نے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر روشنی ڈالی، رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا۔