Friday, April 19, 2024

آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور زخمی نائب صوبیدار کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان

آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور زخمی نائب صوبیدار کیلئے فوجی اعزازات کا اعلان
October 25, 2016
اسلام آباد(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہید کیپٹن روح اللہ اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی کے لئے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے ۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ  شہید کیپٹن اور نائب صوبیدار کی بہادری کے باعث ، بڑی تعداد میں  زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب کرانا ممکن ہوا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر دہشت گرد وں کے حملے کے دوران فوجی اہلکاروں کی بے مثال بہادری دہشت گردوں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لئے  تمغہ جرات جبکہ زخمی ہونےو الے نائب صوبیدار محمد علی کے لئے تمغہ بسالت کا اعلان۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے  پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ پر حملے کے دوران  دہشت گردوں سے مقابلہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرات جبکہ  زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کے لئے تمغہ بسالت  کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق  شہید کیپٹن روح اللہ اور زخمی نائب صوبیدار محمد علی نے پولیس ٹریننگ سنٹر کوئٹہ میں دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔  شہید کیپٹن اور  زخمی نائب صوبیدار نے ایک خودکش بمبار کی ہلاکت کےبعد دوسرے خودکش بمبار کو مصروف رکھا ۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن اور نائب صوبیدار کی  بے مثال بہادری  کے باعث زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب کرانا ممکن ہوا۔