Friday, March 29, 2024

آرمی چیف اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے، چودھری پرویز الہٰی

آرمی چیف اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے، چودھری پرویز الہٰی
May 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ آرمی چیف اور فوج ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے، آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا مطلب فوج کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے پاک فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنے کو ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا قرار دے دیا، بولے یہ ایجنڈا نہ پہلے کامیاب ہوا، نہ اب ہو گا۔ پاک فوج کے خلاف ن لیگ کے ٹریک ریکارڈ سے قوم اور فوج واقف ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کھل کر پاک فوج کی حمایت میں آگئے، کہتے ہیں کہ پاک فوج نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ آرمی چیف کو نشانہ بنانے کا پوری فوج کے مورال پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت عمران خان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر فوج کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔