Saturday, July 27, 2024

ارکان کی خریدوفروخت پراپیگنڈہ ہے، چودھری شجاعت

ارکان کی خریدوفروخت پراپیگنڈہ ہے، چودھری شجاعت
March 18, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کا کہنا ہے ارکان کی خریدوفروخت پراپیگنڈہ ہے، یہ پہلی تحریک عدم اعتماد ہے جس میں کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ بیچ رہا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خبریں آرہی ہیں کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئیں، وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے، پہلی بار حکومت اور اپوزیشن ایک ایشو پر جلسہ کررہے ہیں، حکومت تو جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین بولے ایک بار پھر اپیل ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں۔ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ دس لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا۔ جب کوئی ووٹر ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے دس لاکھ تو کیا دس کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔