Tuesday, May 7, 2024

ارکان اسمبلی کے ساتھ عدلیہ بھی آئین وقانون کے تحفظ کا حلف اٹھاتی ہے، مراد علی شاہ

ارکان اسمبلی کے ساتھ عدلیہ بھی آئین وقانون کے تحفظ کا حلف اٹھاتی ہے، مراد علی شاہ
May 27, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی آئین وقانون کے تحفظ کا حلف اٹھاتی ہے،عدلیہ آئین سے تجاوز کریگی تو ہمیں آواز اٹھانے کا حق ہے، آرٹیکل 63 کی غلط تشریح کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ بولے وکلا کی پہچان کالا کوٹ اور کالی ٹائی ہے مگر آج ثابت ہوا کہ سیل فون بھی ان کے پاس ہونا ضروری ہے۔ کون سا شعبہ پہلے وجود میں اس کی توجیح بھی بیان کی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ میں وکیل کا بیٹا ہوں۔ یہ جمہوری حکومت وکلا کے ساتھ مل کر آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرے گی۔ عدالت نے بھی آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ عدلیہ کے کئی فیصلے سمجھ سے بالاترہیں۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی بار کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اس موقع پر کراچی بار نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بارایسوسی ایشن کی اعزازی ممبر شپ دی۔