Monday, September 26, 2022

اردو زبان کے شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی

اردو زبان کے شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی
March 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے نصف صدی بیت گئی۔ ناصر کاظمی اپنے لازوال گیتوں اور غزلوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعراء میں ہوتا ہے۔ وہ آٹھ دسمبر انیس سو پچیس میں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ انکا پہلا شعری مجموعہ برگ انیس سو چوون میں شائع ہوا۔

ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا۔ ان کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں  وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں۔

خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے یہ شاعر 2 مارچ 1972 میں 46 سال کی عمر  میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گیا۔