Friday, April 19, 2024

اردن کی شہزادی سائرہ زاید کی عبدالقادر پٹیل سے ملاقات، شعبہ صحت کے امور پر تبادلہ خیال

اردن کی شہزادی سائرہ زاید کی عبدالقادر پٹیل سے ملاقات، شعبہ صحت کے امور پر تبادلہ خیال
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اردن کی شہزادی سائرہ زاید کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی جس میں شعبہ صحت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبدالقادر پٹیل بولے موجودہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر ماں اور بچے کی غذائیت اور صحت کے حوالے سے پرنسز سائرہ زائد کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بریسٹ فیڈنگ کے بل پر کام جاری ہے۔ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ماں بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں۔