Thursday, May 2, 2024

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی کی تقریبات کا آغاز
May 24, 2023 ویب ڈیسک

عمان (92 نیوز) - اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی سعودی آرکیٹکٹ رجوہ السیف کے ساتھ ہوگی۔

اردنی ولی عہد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، مہندی کی تقریب منعقد کی گئی ملکہ رانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا جس میں دونوں خاندانوں کے علاوہ اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

مہندی کی تقریب اور عشائیے میں اردنی اور سعودی روایتی گیت بھی گائے گئے، میوزیکل گروپ کی پرفارمنس کے ساتھ اردنی اور سعودی روایتی گیتوں سے سماں بندھ گیا، اس کے علاوہ نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا۔

مہندی کی تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے مہنگے ترین سعودی برانڈ کا لباس زیب تن کیا۔ اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔