Wednesday, April 24, 2024

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل ہو گا روایتی حریفوں میں بڑا مقابلہ

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل ہو گا روایتی حریفوں میں بڑا مقابلہ
October 22, 2016
کوالالمپور (ویب ڈیسک) ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل ہو گا بڑا مقابلہ۔ پاکستانی شاہین بھارتی سورماو¿ں کو دھول چٹانے کیلئے میدان میں اتریں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے تو دوسری طرف ہاکی کے میدان میں بھی روایتی حریفوں میں جوڑ پڑے گا۔ ایشیئن ہاکی چیمپینز ٹرافی میں کل ہو گا فائنل سے پہلے فائنل۔ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کیخلاف زور آزمائی کریں گے۔ ملائیشین شہرکوائنٹن میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک بھارت باہمی مقابلوں پرنظر ڈالی جائے توگرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے۔ ایک سو باون میچوں میں شاہینوں نے بیاسی مرتبہ بھارتی ارمانوں کا خون کیا۔ بھارت تریپن میچوں میں کامیاب رہا جبکہ تیس مقابلے برابر رہے۔ باہمی ریکارڈ کو دیکھا جائے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ شاہین بھارتی سورماو¿ں کو چاروں شانے چت کر دیں گے۔