Wednesday, April 24, 2024

اقوام متحدہ نے افغانستان تک کیش امداد میں طالبان کو رکاوٹ قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے افغانستان تک کیش امداد میں طالبان کو رکاوٹ قرار دے دیا
June 24, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ نے افغانستان تک کیش امداد میں طالبان کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان حکومت افغانستان میں اقوم متحدہ کے امدادی کاموں میں مداخلت کر رہی ہے۔ طالبان انسانی بنیادوں پر رقوم پہنچانے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ امریکی پابندیوں کے باعث بھی امدادی گروپوں کو رقوم پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بینکنگ نظام کے ذریعے رقم پہنچانا بہت مشکل بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 20 سال کے بدترین زلزلے سے ہرطرف تباہی مچ گئی۔ جہاں کبھی زندگی تھی اب ملبے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ صوبہ خوست، پکتیکا، لوگر اور دیگر علاقوں میں  زلزلے سے سینکڑوں گھر تباہ ہو گئے۔ ہر گھر سے جنازہ نکلنے لگا۔ افغانستان میں ہولناک زلزلے سے اموات پندرہ سو سے زائد جبکہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بہت سے علاقوں میں اب تک امداد نہیں پہنچ سکی۔ تباہ حال مکانوں کے ملبے سے لاشیں اور زخمی ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔