Saturday, September 7, 2024

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کراچی یونیورسٹی دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کراچی یونیورسٹی دہشت گرد حملے کی مذمت
April 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے کراچی میں دہشتگرد حملے پر مذمتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ گھناؤنا، بزدلانہ دہشتگرد حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ سلامتی کونسل نے متاثرہ خاندانوں، پاکستان اور چین کی حکومتوں سے دلی ہمدردی، تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد، مکمل صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کو بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے دہشتگرد کارروائیوں کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تمام ممالک کو پاکستان اور چین کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے۔ تمام ریاستیں اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق قوانین کا احترام کریں۔