Wednesday, April 24, 2024

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب
May 27, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

امن مشن میں شہید ہونے والے چھ پاکستانی فوجیوں کو بعد ازمرگ اعزاز دیا گیا۔ دو ہزار اکیس میں اقوام متحدہ کیلئے خدمات میں چھ پاکستانیوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اعزاز پانے والے پاکستانیوں میں مغربی سحارا میں خدمات انجام دینے والے لیفٹیننٹ کرنل(ر) سید ابرار، وسطی افریقی جمہوریہ میں خدمات انجام دینے والے حوالدار محمد شفیق، دارفور میں خدمات سرانجام دینے والے لانس نائیک عادل جان، دارفور میں ہی شہید ہونے والے لانس نائیک طاہر اکرام، کانگو میں خدمات انجام دینے والے طاہر محمود کو بھی میڈل سے نوازا گیا۔

پاکستان کے 2 لاکھ فوجیوں نے 60 سال اور 28 ممالک میں 46 امن مشنز میں خدمات انجام دیں۔ اقوام متحدہ کے پرچم تلے 169 فوجیوں نے قیام امن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ مجموعی طور پر امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے 117 فوجی، پولیس اور سویلینز کو بعد از مرگ ہمرسک جولڈ میڈلز عطا کیے گئے۔