Friday, April 26, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھا دیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھا دیا
July 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن بڑھا دیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔

نئے مارجن کا اطلاق یکم اگست سے ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں 3 روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا، 3 روپے 68 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے فی لٹر کردیا گیا۔

پٹرول پر ڈیلرز مارجن 4 روپے 90 پیسے اور ڈیزل پر چار روپے 13 پیسے تھا۔ ڈیلرز مارجن بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔