Saturday, May 18, 2024

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی ایکسپورٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی ایکسپورٹ کی منظوری دے دی
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی ایکسپورٹ کی منظوری دے دی ۔ ہر پندہ روز بعد پاکستان سے چینی کی ایکسپورٹ کی جائے گی۔

 وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے مالی سال 2022-23 کے دوران چینی کی برآمد سے متعلق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی سمری پر غور کے بعد ایک لاکھ میٹرک ٹن تک چینی کی برآمد کی اجازت دیدی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی صورتحال کا پندرہ روزہ بنیادوں پر جائزہ لے گی۔ ای سی سی نے مزید ہدایت کی کہ چینی کی موجودہ قیمت کم از کم 31 جنوری 2023 تک مقامی مارکیٹ میں نہیں بڑھے گی۔

اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اور موسمیاتی تبدیلی کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت موسمیاتی تغیر کیلئے 7 ملین اور وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 743 ملین روپے دے دیئے جائیں گے۔