Thursday, April 18, 2024

اقتصادی اور سیاسی مشکلات کے باوجود افغان کرنسی نسبتاً مستحکم رہی، رپورٹ

اقتصادی اور سیاسی مشکلات کے باوجود افغان کرنسی نسبتاً مستحکم رہی، رپورٹ
November 3, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - پاکستان افغانستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ اقتصادی اور سیاسی مشکلات کے باوجود افغان کرنسی نسبتاً مستحکم رہی۔

امریکی کانگریس کیلئے تیار کی گئی افغانستان سےمتعلق رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 سے جون 2022 تک افغانستان کی پاکستان کے ساتھ سرپلس تجارت 79ملین ڈالر رہی۔ افغانستان نے پاکستان سے کھانے پینے کی اشیا ، فارماسیوٹیکل اور لکڑی کی درآمدات کیں۔ افغانستان روزانہ تقریبا دس ہزار ٹن کوئلہ پاکستان کو برآمد کر رہا ہے۔ طالبان نےآمدنی بڑھانے کے لیے کوئلے کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ کیا۔

افغانستان کی کرنسی افغانی  کی قدر میں  پاکستانی روپے کے مقابلے میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ افغان کرنسی یورو کے مقابلے میں 6.1 فیصد اور ہندوستانی روپے کے مقابلے میں 0.2 فیصد بڑھی۔

امریکا افغانستان کو عطیہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اگست 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان کو 1.1 ارب ڈالرسے زیادہ رقم فراہم کی گئی ۔ افغانستان کی جنگ میں پینٹا گون کے 933 ارب ڈالر کے تخمینے کے مقابلے میں 2.26 ٹریلین ڈالر خرچ ہوئے۔