Sunday, May 19, 2024

اقتصادی بحران کے شکار سری لنکا کیلئے روسی تیل کی درآمد نے امید کی کرن پیدا کر دی

اقتصادی بحران کے شکار سری لنکا کیلئے روسی تیل کی درآمد نے امید کی کرن پیدا کر دی
May 29, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - اقتصادی بحران کے شکار سری لنکا کے لیے روسی تیل کی درآمد نے امید کی کرن پیدا کر دی ۔ روس کے خام تیل کی پہلی کھیپ سری لنکا پہنچ گئیں۔

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سری لنکا میں پٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔ سری لنکا کو ایک ماہ سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے سمندر میں رکے روس کے خام تیل کی پہلی کھیپ مل گئی ۔

سری لنکا کے وزیر توانائی نے کہا  ہے کہ جلد روس کے خام تیل ریفائن کر لیا  جائے گا۔ سری لنکا  آزادی کے بعد  پہلی بار  بدترین اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ تیل اور دیگر ضروری اشیا کی قلت   نے 22 ملین کی آبادی کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔