Sunday, September 8, 2024

اقتدار سے نکالے جانے پر خطرناک ہونے کی بات گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز

اقتدار سے نکالے جانے پر خطرناک ہونے کی بات گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز
January 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے اقتدار سے نکالے جانے پر خطرناک ہونے کی بات گیدڑ بھبکی کے سوا کچھ نہیں۔

مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں لکھا عمران خان، رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔

انہوں نے کہا عمران خان عبرت ناک شکست کھا چکے۔ جتنی دیر اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عوام کے سوالوں کے براہ راست جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے نکل گیا تو موجودہ اپوزیشن سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔ وہ حکومت میں بیٹھ کر ان کے تماشے دیکھتے رہتے ہیں۔ اگر وہ سڑکوں پر نکل آئے تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں لیکن اپوزیشن کی چوری بچانے کیلئے نہیں نکلیں گے۔ جو لندن بھاگا ہے وہ کبھی واپس نہیں آئے گا کیونکہ اسے پیسے سے پیار ہے۔ پارٹی کو متحد رکھنے کیلئے واپسی کا شوشہ چھوڑتا ہے۔