Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ پولیس کے مشیر کمشنر فیصل شاہکار نے چارج سنبھال لیا

اقوام متحدہ پولیس کے مشیر کمشنر فیصل شاہکار نے چارج سنبھال لیا
December 24, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ پولیس کے نئے پاکستانی مشیر کمشنر فیصل شاہکار نے چارج سنبھال لیا۔

اقوام متحدہ نے فیصل شاہکار کی امن خدمات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا، ترجمان یو این پولیس کے مطابق فیصل شاہکار قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کا تیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں، وہ فیلڈ کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں بھی کام کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل شاہکار گزشتہ ماہ آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔