Tuesday, April 16, 2024

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم کا وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم کا وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان
October 10, 2022 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کے لئے بڑا عالمی اعزاز ہے، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم نے وزیراعظم شہباز شریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اجلاس آئندہ ماہ کی 6 تاریخ سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں شروع ہو رہا ہے جس میں عالمی رہنما، حکومتوں کے سربراہان اور تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

موسمیاتی تبدیلی پر موثر آواز ہونے پر شہباز شریف کو نائب صدر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ حالیہ سیلاب کے تناظر میں، وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو زبردستی اٹھایا۔