Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
October 13, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف مذمتی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور ہو گئی۔

یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔ یو این جنرل اسمبلی میں یوکرینی علاقوں کے الحاق کی مذمتی قرارداد بھاری اکثریت  سے منظو ر کر لی ہے۔

اقوام  متحدہ  کی جنرل اسمبلی میں 143 ممالک  نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ۔ روس  کی طرف سے  یوکرینی علاقوں کے الحاق کو غیر قانونی قرار دیا گیا ۔ چار ممالک شام، نکاراگوا، شمالی کوریا اور بیلاروس نے قرار داد کے خلاف ووٹ دیا  ۔ چین اور بھارت  سمیت 35 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یوکرین  کے اتحادیوں نے مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنرل اسمبلی میں منظور قرارداد کا خیر مقدم کیا، کہا یواین  میں منظور قرارداد  یاد دہانی  ہے کہ دنیا   یوکرین کے ساتھ کھڑی ہے۔