Thursday, March 28, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے متفقہ قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے متفقہ قرارداد منظور
October 8, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی۔

 159 ممالک نے سیلاب سے نقصانات پر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا 816 ملین ڈالر کی رقم بہت کم ہے۔ پاکستان کو بڑے پیمانے پر امداد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سیلاب کے اثرات برسوں تک رہ سکتے ہیں۔ پاکستان کی مدد کیلئے جلد ڈونرز کانفرنس بھی بلائی جائے گی۔

ادھر قرارداد پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے، حالانکہ ہمارے کاربن کا اخراج عالمی اخراج کے 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کے لیے پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مدد فراہم کی ہے۔