Friday, April 19, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں قرارداد منظور
March 3, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے حق میں ایک سو اکتالیس اور مخالفت میں پانچ ووٹ ڈالے گئے۔ پاکستان، چین اور بھارت سمیت پینتیس ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

پاکستان نے روس یوکرین تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستانی مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی، سیاسی اور اقتصادی کشیدگی سے بچنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ حق خودارادیت ،ریاستی خودمختاری کا عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیے۔ امید ہے روس اور یوکرین میں بات چیت کے ذریعے معاملہ حل ہو گا۔ پاکستان حالیہ واقعات پر گہری تشویش میں مبتلا ہے۔