Thursday, April 25, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں
September 21, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور فرانس نے سیلاب سے  تباہ معیشت کی بحالی کے لیے مل کر اقدامات کا فیصلہ  کیا ہے۔ فرانس پاکستان  کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی کانفرنس  کی میزبانی کرے گا۔

 اقوام متحدہ کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف  نے اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز  ، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  اور آسٹریا کی چانسلر کارل نیہامر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور چلینج سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  نیوزی لینڈ کی  وزیراعظم سے غیر رسمی  ملاقات بھی کی۔