Thursday, April 18, 2024

اقوام متحدہ کا یوکرین کے نیوکلیئر پاور کمپلیکس کے ارد گرد فوجی سرگرمیاں ختم کرنیکا مطالبہ

اقوام متحدہ کا یوکرین کے نیوکلیئر پاور کمپلیکس کے ارد گرد فوجی سرگرمیاں ختم کرنیکا مطالبہ
August 12, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے نیوکلیئر پاور کمپلیکس کے ارد گرد فوجی سرگرمیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انتونیو گو گوتریس نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان خطے اور اس سے آگے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام افراد عقل سے کام لیں اور کوئی ایسا کوئی اقدام نہ کریں جس سے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کی سلامتی کو خطرہ ہو۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے یو این میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی جوہری تنصیب کے قریب فوجی کارروائیاں بہت سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے اٹامک انرجی ایجنسی کے ماہرین کو پلانٹ کے معائنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔