lahore (Web desk) - اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اجلاس جاری ہے۔ کشمیری کمیونٹی نے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیا۔
احتجاج کیمپ پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف بینرز آویزاں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بارے بروشر بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ کیمپ 3 دن تک جاری رہے گا۔
احتجاجی کیمپ کے منتظمین الطاف حسین وانی، شمیم شال، سردار امجد یوسف اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیشن کے دوران احتجاجی کیمپ اور بینرز کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیمیں، سول سوسایٹی کے اراکین اور سفارت کاروں سمیت دیگر شریک ہوتے ہیں۔ جموں وکشمیر کا تنازع دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے ۔
منتظمین نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔