Monday, May 6, 2024

اپریل مئی میں انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، شیخ رشید

اپریل مئی میں انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، شیخ رشید
December 26, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اپریل مئی میں انتخابات نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔

سوموار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے والے خاک الیکشن کرائیں گے۔ سارے ہتھکنڈے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی۔ سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔