Thursday, April 25, 2024

اپریل 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک

اپریل 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا، اسٹیٹ بینک
May 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - اپریل 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔

ملک میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کا بیان آ گیا، بتایا کہ اپریل میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ گھٹ کر باسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر رہ گیا۔ مارچ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک ارب ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں انتالیس اعشاریہ بیس کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اپریل میں ترسیلات زر اکتیس اعشاریہ پچاس کروڑ ڈالر اضافی آنے سے کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوا۔ اپریل میں درآمدات میں بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے چوبیس اعشاریہ ساٹھ کروڑ ڈالر کمی کا بھی اثر ہوا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دس ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ تیرا اعشاریہ ستتر ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دس ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ چوون اعشاریہ تیس کروڑ ڈالر تھا۔