Friday, March 29, 2024

کشمیر کی قرارداد اسمبلی سے منظور ہونا بڑی بات ہے : چانڈیو

کشمیر کی قرارداد اسمبلی سے منظور ہونا بڑی بات ہے : چانڈیو
September 26, 2016
کراچی(92نیوز)صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ  کشمیر کی قرارداد اسمبلی سے منظور ہونا بڑی بات ہے۔ ہم کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں ہم جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔اگر  جنگ مسلط کی گئی تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیر کو اول نمبر  پر رکھا ہے ہم کشمیر کی عوام کے ساتھ ہیں ۔  کشمیر کے معاملے پر دنیا بھر میں آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیئے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں  قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب کے ساتھ ہیں ۔وزیر اعظم نے کشمیر پر جو جواب دیا وہ عوام کے دباؤ میں دیا وہ  مودی کی دوستی کی وجہ سے خاموش تھے۔ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ  ہم وزیر اعظم کے گھر جانے کے حامی نہیں خود ن لیگ نے  پی ٹی آئی کو  وزیر اعظم کے گھر کا راستہ دکھایا  یو کے میں ن لیگ  نے بھی تو عمران خان کی سابقہ بیوی کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا۔ایم کیو ایم کے بارے میں  ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی اب  جڑیں ہل رہی ہیں ۔ الطاف حسین کے نام پر جان لینے والے آج اس کا نام نہیں لے رہے کچھ تو معاملہ ہے۔