Saturday, July 27, 2024

آئی فون اگلے برس بڑی سکرین کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا

آئی فون اگلے برس بڑی سکرین کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا
November 14, 2016
لاہور(ویب ڈیسک)ایپل کے نئے آئی فون سیون کو ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں مگر امریکی کمپنی نے نئی ڈیوائس کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اپیل نے آئی فون سیون کو لانچ کرنے کے دو ماہ بعد ایک نئی ڈیوائس لانچ کرنے کی تیاری ابھی سے شروع کی دی ہے ۔ ایپل کو پرزہ جات فراہم کرنے والے اداروں کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2017 میں آئی فون پہلے سے بڑی اور ایج لیس سکرین کے ساتھ متعارف ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق آئی فون 8 کا ڈیزائن ابھی طے تو نہیں ہوسکا مگر ایسا مانا جارہا ہے کہ وہ ایج لیس ہوگا اور 4.7 انچ والی ڈیوائس جبکہ 5.5 انچ والی 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ ہوگی۔